فیض احمد فیض کا107واں یوم ولادت آج منایا جائے گا

فیض احمد فیض کا107واں یوم ولادت آج منایا جائے گا
 فیض احمد فیض کا107واں یوم ولادت آج منایا جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) شہرہ آفاق شاعرفیض کا107واں یوم ولادت آج منایا جائے گا‘’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ کے خالق کی ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات منائی جائینگی‘ کیک کاٹے جائینگے۔ ’’ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔ گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے۔ اور مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ جیسے لازوال شعروں کے خالق فیض احمد فیض کی کا 107 واں یوم ولادت 13 فروری کو منایا جائیگا ۔فیض 13فروری 1911کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے تدریسی مراحل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ اور لاہور میں مکمل کیا۔ اپنے خیالات کی بنیاد پر 1936میں ادبا کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے اوراسے بام عروج پر بھی پہنچایا، دوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیارکی لیکن بعد میں ایک بار پھرعلم کی روشنی پھیلانے لگے جوزندگی کے آخری روز تک جاری رہا۔ فیض احمد فیض کا تخلیقی سرمایہ 9 شعری ، 2 نثری اورایک مجموعہ خطوط پرمحیط ہے۔ 1963 میں فیض کو لینن پیس ایوارڈ سے نوازا گیا اوروہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی ادیب تھے، فیض کا کلام دنیا کی کئی زبانوں میں منتقل ہوچکا ہے۔

فیض20نومبر 1984کو 73 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید : کلچر /رائے