’’پدماوت‘‘ میں پذیرائی کی امید نہیں تھی، ادیتی راؤ حیدری

’’پدماوت‘‘ میں پذیرائی کی امید نہیں تھی، ادیتی راؤ حیدری
 ’’پدماوت‘‘ میں پذیرائی کی امید نہیں تھی، ادیتی راؤ حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوت‘‘ میں مہرالنساء کے کردار کے لئے بے حد پذیرائی کی کبھی امید نہیں تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری نے فلم ’’پدماوت‘‘ میں علاؤالدین خلجی (رنویر سنگھ ) کی بیوی (مہرلانساء) کا کردار ادا کیا جسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم میں مہرالنساء کے مختصر کردار (brief role) کے لئے بے حد پذیرائی کی کبھی امید نہیں تھی لیکن مجھے اپنے کردار پر خوشی ہوئی، میں صرف خوش نہیں بلکہ بہت زیادہ خوش ہوں۔
فلم میں علاؤالدین خلجی کی زندگی میں مہرالنساء کا کردار مثبت، ایمانداری اور شفافیت پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -رائے -