سنجے دت کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے، جمی شیرگل

سنجے دت کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے، جمی شیرگل
سنجے دت کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے، جمی شیرگل

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار جمی شیرگل نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جمی شیرگل نے فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ میں اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سنجے دت کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہے اور سنجو بابا کے ساتھ فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ کا مرکزی خیال شاہانہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا کہ جب کبھی آپ ان کے ساتھ ہوں گے وہ آپ کو ہنسائیں گے، ان کے ساتھ فلم کی عکسبندی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

مزید : کلچر /رائے