شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنے کا الگ ہی مزا ہے،آشا چوہدری

شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنے کا الگ ہی مزا ہے،آشا چوہدری
شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنے کا الگ ہی مزا ہے،آشا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنے کا اپنا الگ ہی مزا ہے ۔ میں صرف ایسے سٹیج ڈراموں میں کام کو ترجیح دیتی ہوں جن میں میرا رول پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ ہماری عوام فحاشی اور عریانی کومستردکرچکے ہیں‘میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے۔ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اہم معاملات میں اپنے قریبی دوستوں سے ضرورت مشاورت کرتی ہوں۔آشا چوہدری نے کہا کہ فن کا سفر مسلسل محنت سے طے ہوتاہے۔ میرا یقین ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے میڈیا نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کے لئے میں میڈیا کی ممنون ہوں۔ میڈیا کسی بھی شعبے کے لیے آئینہ ہوتا ہے اگر میرے اوپر تنقید کی جاتی ہے تو میں اسے ہمیشہ مثبت لیتی ہوں اور اس سے اپنی اصلاح کے پہلو تلاش کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -رائے -