جیکولین فرنینڈس نے گانے ’’ایک دو تین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی

جیکولین فرنینڈس نے گانے ’’ایک دو تین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ داکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’باغی2‘‘ کے گانے ’’ایک دو تین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’باغی2‘‘ میں مادھوری ڈکشت کی فلم ’’تیزاب‘‘ کے گانے ’’ایک دو تین‘‘ کے ریمیک میں پرفام کر تے ہوئے گانے کی عکسبندی مکمل کرا لی۔ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں مادھوری ڈکشت کی بڑی پرستار ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ موقع مجھے ملا ۔

فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار احمد خان ہیں ۔ فلم 30مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...