بطور اداکار فلم کا اچھا کاروبار کرنا باعث فخر ہے: دپیکا پڈوکون

بطور اداکار فلم کا اچھا کاروبار کرنا باعث فخر ہے: دپیکا پڈوکون

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہیں فلم کے باکس آفس کاروبار سے کبھی فرق نہیں پڑتا لیکن بطور اداکار فلم کا اچھا کاروبار کرنا باعث فخر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوت‘‘ کا سفر ناقابل یقین رہا ہے، انہیں باکس آفس پر نمبر گیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بطور اداکار اور انفرادی طور پر فلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی باعث فخر ہے، میری پہلی فلموں کی کامیابی کی نسبت اس فلم کی کامیابی سے زیادہ بہتر انعام اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا ایسا ہے کہ مجھے ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہوگی۔

مزید : کلچر /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...