سرمائی اولمپکس میں جرمنی3 گولڈ میڈلزکے ساتھ سرفہرست

سرمائی اولمپکس میں جرمنی3 گولڈ میڈلزکے ساتھ سرفہرست

پیانگ چن (نیٹ نیوز)پیانگ چن میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے مقابلوں میں اب تک جرمنی 3 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔مینز کے لوڑ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈگلیرشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ لوڑ میں آسٹریا کا 50 سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دوسری جانب مردوں کے بیاتلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے اولمپک پرچم تلے یکجا ہوکر کھیلنے والی روس کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ایونٹ میں تیز ہواؤں کے باعث اسکی انگ کے کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ میڈل ٹیبل پر جرمنی تین گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی