سرمائی اولمپکس ، 11ماہ قبل موت سے لڑنے والا کینیڈین اتھیلیٹ برونز میڈل جیت گیا

سرمائی اولمپکس ، 11ماہ قبل موت سے لڑنے والا کینیڈین اتھیلیٹ برونز میڈل جیت ...

سیول (سپورٹس ڈیسک) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سنوبورڈر مارک مک مورس ایک حادثے میں بری طرح سے زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر چلے گئے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سنوبورڈر مارک مک مورس نے سرمائی اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹھیک گیارہ ماہ قبل یہ کھلاڑی ہسپتال کے بستر پر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔گزشتہ سال 2017ء میں مارک مک مورس کھیل کے دوران پیش آ گیا تھا۔کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کی برفانی چوٹی پر حادثے کے بعد انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ اپنی حالت بارے کرتے مارک مک مورس نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں بچ جاؤں گا کیونکہ میں حادثے کے بعد بری طرح سے زخمی ہو چکا تھا۔ پیانگ چینگ میں جاری سرمائی اولمپکس میں مارک مک مورس نے برونز میڈل حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اگر انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو اسے غیبی مدد حاصل ہو جاتی ہے۔اس گیم میں ان کے ہم وطن کھلاڑی میکس پیرٹ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مارک مک مورس کی بسترِ مرگ سے اٹھ کر اتنی شاندار کارکردگی پر اسے پوری دنیا سے ستائشی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...