رونالڈ کومین ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے منیجرمقرر

رونالڈ کومین ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے منیجرمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز) سابق ایورٹن منیجر رونالڈ کومین ہالینڈ فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے۔ وہ آئندہ ماہ 23 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول میچ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ رونالڈ کو ڈک ایڈوو کاٹ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ایڈووکاٹ نے ٹیم کے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے ہالینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ ساڑھے چار سال کا معاہدہ کیا ہے جس میں 2022ء میں شیڈول ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔کومین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہالینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور میں اس کے مستقبل کے حوالے سے مثبت ہوں، ٹیم کی بہتری کیلئے چند چیزوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے بارے بعد میں بات کروں گا۔ کومین کا شمار ہالینڈ کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا تھا اور انہیں 78 انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔