محمد وسیم اسلام آباد باکسنگ ہال عامر خان کے نام کرنے پر مایوس

محمد وسیم اسلام آباد باکسنگ ہال عامر خان کے نام کرنے پر مایوس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی باکسر محمد وسیم نے اسلام آباد کا باکسنگ ہال برطانوی باکسر عامر خان کے نام کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان نے پاکستان کی کبھی نمائندگی نہیں کی لیکن ان کیلئے قومی ہیروز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔باکسر محمد وسیم کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں کروڑوں روپے سے تیار باکسنگ ارینا پہنچے اور برسوں سے ویران اس ارینا کو آباد کرنے کا عزم لیے اس کی صفائی کا عمل شروع کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومتی کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں باکسنگ ہال عامر خان کے نام کرنے پر شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عامر خان نے آج تک پاکستان کے لیے کوئی فائٹ نہیں لڑی جبکہ انہوں نے پاکستان کو کئی میڈلز جتوائے اور چیمپیئن بنوایا لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی قدر نہیں۔

، قومی ہیروز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔محمد وسیم نے کہا کہ اگر کراچی کا باکسنگ ارینا ان کے نام کیا جائے تو وہ مفت کوچنگ دینے کو تیار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...