ٹیسٹ رینکنگ ، بنگلہ دیش کی ٹیم 9 ویں نمبر پرچلی گئی

ٹیسٹ رینکنگ ، بنگلہ دیش کی ٹیم 9 ویں نمبر پرچلی گئی

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی البتہ اس کے بولرز نے پوزیشن بہتر بنائی جبکہ بیٹسمینوں کی تنزلی ہوئی ہے۔سری لنکا نے 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ اپنی چھٹی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے ، ویسٹ انڈیز اس سے ایک ریٹنگ بہتر 72 کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگیا ہے ،پاکستان 7 ویں پوزیشن پر ہے ،درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 5 درجے تنزلی کے ساتھ 26ویں ،وکٹ کیپر مشفق الر حیم 3 درجہ تنزلی کے ساتھ 28 ویں، چٹاگانگ میں اوپر تلے 2 سنچریاں بنانے والے مومن الحق 3 درجہ نیچے 30 ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم بولرز میں تیجل اسلام 34، مستفیض 49 ویں پوزیشن پر آئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی