ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ ہنگ ہوم جیگووار نے جیت لیا

ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ ہنگ ہوم جیگووار نے جیت لیا

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ ڈیرن سیمی کی ٹیم ہنگ ہوم جیگووار نے جیت لیا۔ فائنل میں کمار سنگا کارا کی گلیکسی گلیڈی ایٹرز 6 رنز سے ناکام رہی۔ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل ہنگ ہوم جیگووار اور گلیکسی گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ ڈیرن سیمی کی ہنگ ہوم جیگووار نے 7 وکٹ پر دو سو رنز بنائے۔ نزاکت خان نے 93 رنز کی جارحانہ اننگز میں 6 زوردار چھکے بھی لگائے۔ہدف کے جواب میں گلیکسی گلیڈی ایٹرز 4 وکٹ پر 194 رنز بنا سکی۔ کپتان کمار سنگاکارا کے 76 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ ہنگ ہوم جیگووار پہلی بار ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ کی چیمپئن بنی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی