پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کل ملائشیاء روانہ ہوں گے

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کل ملائشیاء روانہ ہوں گے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ اورسیکرٹری سید اظہر علی شاہ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل ملائشیاء روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس18 فروری کو ملائشیاء میں ہوگا۔ کوکب ندیم وڑائچ ایشیاء کی دستور کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس اجلاس میں ایشیاء میں سائیکلنگ کے حوالے سے آئین میں ترمیم کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔

جبکہ جنرل کونسل کا اجلاس 19 فروری کو ہوگا جس میں آنے والے ایونٹس کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی