انگلش پریمیئر لیگ فٹبال،لیور پول اور نیو کاسل کی کامیابی

انگلش پریمیئر لیگ فٹبال،لیور پول اور نیو کاسل کی کامیابی

لندن (نیٹ نیوز ) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز میں لیور پول اور نیو کاسل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے چھٹے ہی منٹ میں ساؤتھ ہیمپٹن کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔میچ کے 42 ویں منٹ میں لیور پول نے دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی برتری دو صفر کر دی۔ حریف ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکی۔ ایونٹ کے دوسرے مقابلے میں نیو کاسل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ نیو کاسل نے دلچسپ کھیل کے بعد ایک صفر سے فتح حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی