عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی ،دیشاعبدالغنی

عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی ،دیشاعبدالغنی

لندن(نیٹ نیوز) فرانسیسی ماڈل دیشا عبدالغنی نیکہاہے کہ فریال مخدوم حاملہ ہوئی توباکسر عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ میرے حسن کی تعریفیں کرتے ہوئے ملنے کیلئے کہا،عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ تم بہت کیوٹ ہو ، میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں،جب اسکا اپنی اہلیہ کیساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کیلئے آؤ ں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا،وہ مجھے بلاوجہ فون کر کے کہتا کہ میں تمہاری خوبصورت آواز سننا چاہتا ہوں۔دیشا کے مطابق اسکی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور عجیب لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنیکی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تو اس نے اپنی ایک پوسٹ کا ٹائٹل حلال کرسمس رکھا ، میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئیگا اور وہ تعلق استوار کرنیکی ضد کرنے لگے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...