ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کیلئے سندھ کی دو ٹیموں کا اعلان
کراچی(آئی این پی)کراچی سے پشاور تک شروع ہونے والی 17ویں انٹرنیشنل ٹورڈی پاکستان پیس مشن سائیکل ریس کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (SCA)کے چیئر میں عابدعلی ایڈووکیٹ نے چھ چھ تیز رفتار ترین سائیکلٹوں پر مشتمل ٹیم سندھ Aاور ٹیم سندھ Bکا اعلان کردیا ہے۔ SCAکے جنر ل سیکریٹری کلیم اعوان نے بتایا کہ ٹیم سندھ Aکو علی الیاس لیڈ کریں گے جبکہ ٹیم سندھ Bکی قیادت دانش نفس کریں گے۔دیگر سائیکلسٹوں میں عمر انیس، خلیل امجد،ولید بلوچ، عاشر بلوچ، احسان اللہ، عبدالحمید ،ندیم ، باسط، عزیر ، دانش، کاشف بشیر شامل ہیں جب کہ ماسٹر رحیم سمیت چھ سائیکلسٹوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ٹیم مینجر محمد اکرم بلوچ ہونگے۔ جبکہ کوچ خان محمد بلوچ ہونگے۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ ایک مہینے کے سخت ٹرائل اور مختلف ٹرائل سائیکل ریسوں کے بعد 12تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔اور انشا اللہ اس سال سندھ کے سائیکلسٹ بھی اس انٹرنیشنل میگا ریس میں اپنی صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھ سائیکلسٹوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا عابد علی ایڈووکیٹ نے منتخب ہونے والے سائیکلسٹوں سے فردا فردا ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس میں محنت و لگن ، عزم و حوصلے اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ شرکت کریں ۔
عابد علی ایڈووکیٹ نے انکی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔