کریسنٹ اور آئیڈیل کلب کا میچ بارش کی نذر

کریسنٹ اور آئیڈیل کلب کا میچ بارش کی نذر

لاہور (سپورٹس رپورٹر )عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ جے کا کریسنٹ کلب اور آئیڈیل کلب کے مابین کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کے باعث واش آؤٹ ہو گیا۔ نیو اتفاق گراؤنڈ پر شیڈول میچ گراؤنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو سکا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ کریسنٹ کلب نے گروپ جے میں 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹا پ پوزیشن پر قبضہ جمانے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں نشست پکی کرلی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...