پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ خالد جاوید نے جیت لیا

پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ خالد جاوید نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ خالد جاوید نے جیت لیا جبکہ ماسٹر کیٹگری میں فاروق اظہر خواجہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جی پی او گیسٹ ہاوس لاہور کینٹ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں لاہور اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے دو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں پریمیئر اور ماسٹر کیٹگری شامل تھی۔ پریمیئر کیٹگری میں خالد جاوید نے پہلی، سہیل آغا نے دوسری جبکہ حامد اکبر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ماسٹر کیٹگری کے مقابلوں میں فاروق اظہر خواجہ پہلے، مسز فرید روف دوسرے جبکہ پروفیسر مرتضٰی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی