قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل بینک شعبہ سپورٹس کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیاگیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اومان روانہ ہونے سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ارسلان قادر ،عاطف مختار، ابوبکر محمود، عتیق ارشد ، اور فیصل قادر کے اعزاز میں نیشنل بینک شعبہ سپورٹس کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ محسن فرقان نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان ہاکی ٹیم سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کریگی۔ جو کے اومان میں 14 سے 20 فروری کو تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوگا ۔ تقریب میں شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،سید ابوزر مراؤ ،ارشد حسین ، غلام محمدخان ،پرویز اقبال عارف بھوپالی ، محمدانیس،خالد پراچہ،افشاں شکیل اور دیگر موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...