پرتگال :ورلڈ سرفنگ لیگ برازیل کے لوکاس نے جیت لی

پرتگال :ورلڈ سرفنگ لیگ برازیل کے لوکاس نے جیت لی

پرتگال (نیٹ نیوز ) پرتگال میں ورلڈ سرفنگ لیگ کے فیصلہ کن روز برازیل کے لوکاس نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پرتگال میں سرفنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ہوا۔سمندر کی بلند اور خطرناک لہروں پر سرفرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ برازیل کے سرفر لوکاس چیانکا نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ مقابلے میں دوسرا نمبر ہوائی کے بِلی کیمپر اور تیسرا میزبان ملک کے گونزالیز کا رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...