سول سروس اکیڈمی ایلومینائی نے گجرات بارکو42رنز سے ہرادیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سول سروس اکیڈمی ایلومینائی نے دوستانہ کرکٹ میچ میں گجرات بار ایسوسی ایشنکو42رنز سے ہرادیا۔ سول سروس اکیڈمی ایلومینائی کے کپتان حمدان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے 30اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔کپتان زاہد نے 72 رنز بنائے ۔ جواب میں گجرات بار ایسوسی ایشن کی ٹیم 27 اوورز میں 165رنز بناسکی۔ عاصم اور زاہدعلی نے 3,3وکٹیں حاصل کیں ۔ کپتان زاہدکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔