کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ، طلبہ کو سخت محنت کرنی چاہئے : شاہد خاقان عباسی

کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ، طلبہ کو سخت محنت کرنی چاہئے : شاہد خاقان ...

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ،طلبہ کو سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے حسیمیہ اور سیفیہ سکول کے طلبہ وفد نے سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ہماری مستقبل کی نسل کو پروان چڑھانے کی ذمہ دار ہیں اس لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور سکول فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...