3ملزموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ، ایک خاتون کو جیل بھجوا دیا گیا

3ملزموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ، ایک خاتون کو جیل بھجوا دیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان +ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد میں سادہ لوح غریب خواتین کو جہیز فنڈز کا جھانسہ دیکر انکی ریڑھ کی ہڈی سے بلڈ اور مادہ /بون میرو نکالے جانے والے خاتون سمیت چاروں ملزمان کو سٹی پولیس نے گرفتار کرکے انکے قبضہ سے خواتین کی تصاویر ،شناختی کارڈ، انجکشن ،ادویات اور دیگر سامان برآمد کر لیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے تین ملزمان ندیم احمد، عرفان اور اسلم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے دو روزکا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ جبکہ ایک خاتون ملزمہ آمنہ کو جوڈیشل کرکے جیل بھجوادیا گیاہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے 12لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے انجکشن کے ذریعے خون/مادہ نکالنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق اس نکالے جانیو الے مادہ کو لاہور لیبارٹری میں تجزیہ کے لئے بھجوادیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ریحان نے بتایا کہ انکے پاس کنزہ دختر سرفراز نامی لڑکی کو لایا گیا جس کے میڈیکل کے دوران اسکی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالا جانا پایا گیا جبکہ اسکے جسم پر انجکشن سے زخم کے نشانات بھی موجود تھے۔ ایم ایس نے مزید کہا کہ لڑکی کے جسم سے بون میرونکالے جانے کے الزام میں کوئی حقیقت نہ ہے۔ ہسپتال کا سینٹری ورکر ساجد جس پر ملزمان نے خون /مادہ خریدنے کا الزام عائد کیا تھا اسے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا ہے اور پولیس اس سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...