پیپلز پارٹی خوشحال ، ترقی یا فتہ اور پر امن بلوچستان کا خواب پورا کرے گی : آصف زرداری

پیپلز پارٹی خوشحال ، ترقی یا فتہ اور پر امن بلوچستان کا خواب پورا کرے گی : آصف ...

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوشحال ،ترقی یافتہ اور پرامن بلوچستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا خواب ہے اورانشااللہ اس خواب کی ضرورت تعبیر ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن)، پی ٹی آئی، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں نے مسلم لیگ(ن)کے سحر گل، نذیر احمدکاکڑ، رضا محمد خلجی، سردار عالم خان، عدنان خان سہرانی، ناظم خان، شبیر احمد،عوامی نیشنل پارٹی کے موسی جان خلجی اور پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے اختر خان کے علاوہ عبدالمالک خلجی، فیصل شہزاد گوندل اور پی ٹی آئی کے ترجمان بلال اختر شامل ہیں۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی تشویش اور احساس محرومی کے محرکات کا اندازہ ہے۔ آصف علی زرداری نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے مل کر کام کریں اور عوام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔

آصف زرداری

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...