معیار تعلیم چیک کرنے کیلئے پنجاب بھر کے ڈائریکٹر ز کو کالجز کی مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت

معیار تعلیم چیک کرنے کیلئے پنجاب بھر کے ڈائریکٹر ز کو کالجز کی مانیٹرنگ تیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈ پارٹمنٹ نے کالجز میں معیار تعلیم کو چیک کرنے کے لئے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کو تمام اضلاع کے پبلک سیکٹر کالجز کی مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مختلف اضلاع میں جا کر کالجز کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ۔پنجاب بھر کے کالجز میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے اور اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کالجز کے لئے دیئے گئے ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ نے پنجاب کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹرز کالجز کو کالجز کے دورے کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکشن پلان اور کالجز میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی جاننے کے لئے ڈائریکٹرز کالجزکے ان کے اپنے ڈویژنز میں دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کالجز دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ چیک کرینگے۔واضح رہے کہ کچھ نا گزیر وجوہات کی بنا پر جنوری میں اکثر کالجز میں افسروں کے دورے نہیں ہوسکے تھے جس کی وجہ سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوسرے ڈسٹرکٹ میں دوروں کا باقائدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹرز کالجز لاہورظفر عنایت انجم نے شیڈول کے مطابق لاہور کے مختلف کالجز کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپلز اور طلبہ کے والدین کے ساتھ میٹنگ کی ، وہ شیڈول کے مطابق بدھ کوننکانہ، جمعرات کو شیخوپورہ جبکہ ہفتہ کو قصور کے کالجز کادورہکریں گے ۔اسی طرز پر پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی دائریکٹرزبھی شیڈول کے مطابق اپنے اپنے ڈویژنز کا دورہ کریں گے ۔ڈائریکٹر کالجز کو دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر کالجز کالجز کے تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے پرنسپلز اور طلبہ کے والدین سے میٹنگ بھی کریں گے اور فائنل رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں گے۔

مزید :

علاقائی -