حلقے کو نظر انداز کرنے پر تحریک انصاف الیکشن ہاری،غریدہ فاروقی کا حیران کن ردعمل
لودھراں ( مانیٹر نگ ڈیسک )این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں معروف صحافی غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی کی ہار پر انتہائی حیران کن رد عمل دیاہے۔ غریدہ فاروقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو این اے 154 کے حلقے میں شکست کی اصل وجوہات یہ ہیں کہ 2015ء میں کامیابی کے بعد سے لے کر اب تک جہانگیر ترین خان عمران خان کے ساتھ بنی گالہ کی سیاست میں مصروف رہے اور اپنے حلقے کو نظر انداز کیا۔2015 کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے جس طرح اپنی کامیابی کیلئے برادری سسٹم کو استعمال کیا کہ ایک گھر کے ووٹ ہی بٹ گئے تھے لیکن اب وہ اکھٹے ہوگئے ہیں ،جسے پی ٹی آئی بھول گئی۔جہانگیر ترین نے اپنے حلقے میں دیہاتی علاقے پر بالکل بھی توجہ نہیں دی۔ غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی این اے 154 میں سیٹ جیت کر ضرورت سے زیادہ اعتماد میں آ گئی تھی اور اپنے مخالف کو آسان ہدف سمجھنا شروع کر دیا تھا۔
غریدہ فاروقی