ترکی میں پاکستانیوں سمیت 33 غیر قانونی مہاجرین گرفتار

ترکی میں پاکستانیوں سمیت 33 غیر قانونی مہاجرین گرفتار

انقرہ (آئی این پی)ترکی میں پاکستانیوں سمیت 33 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتاکرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع کرک لر ایلی سے 33 پاکستانی ،ایرانی اور شامی غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ضلع کرک لر ایلی کی جنڈارمری ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے دو گروپوں کو چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا جن میں پاکستانی ،ایرانی اور شامی باشندے شامل ہیں ۔ کاغذی کاروائی کے بعد انھیں مہاجرین کے دفتر میں بھیج دیا گیا ۔

ترکی

مزید : علاقائی