فاٹااور ملتان میں لاکھوں بچوں کیلئے انسداد پولیو مہم شروع

فاٹااور ملتان میں لاکھوں بچوں کیلئے انسداد پولیو مہم شروع

فاٹا228 ملتان(صباح نیوز)فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، مہم کے دوران فاٹا میں 5 سال سے کم 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔،کوآرڈینیٹر محمد زبیر کے مطابق فاٹا کو پولیو سے پاک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لئے 4 ہزار 368 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو 5 سال سے کم 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے محکمہ صحت ملتان نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ 4 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 62 ہزار 965 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے لئے کل 2 ہزار 162 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں1823 دو رکنی موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی ۔

پولیو

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...