فاروق ستار ایم کیو ایم کی کمان سنبھال کر مسائل بیٹھ کر حل کریں ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوصوبائی الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جہاں سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مزید 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دئیے گئے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے معاملے پر سب سے مدد طلب کی ہے۔ملزمان کی گرفتار ی کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں، بڑے ایونٹ کیے ہیں، پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا، سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہم سیاسی پارٹی ہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ایم کیو ایم کے اختلافات پر بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کی کمان سنبھالیں اور مسائل آپس میں بیٹھ کر حل کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ