جامعہ اردوکرپشن کیس ،مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جامعہ اردوکرپشن کیس ،مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نامزد 2 مفرور ملزمان سرور المک اور عبدالرزاق میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو وفاقی اردو یونیورسٹی میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، سابق خزان محمد علی چوہدری، سابق رجسٹرار فہیم الدین پیش ہوئے۔ ملزم محمد علی چوہدری کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق ڈین انجئیرنگ فکلٹی عبدالرزاق میمن، سابق ایڈمن آفیسر اظہر علی شاہ سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔ عدالت نے 2 مفرور ملزمان سرور المک اور عبدالرزاق میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت 6 ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ڈاکٹر ظفر اقبال پر غیر قانونی طور پر سیکورٹی کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی