سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بے قائدگیوں کی تحقیقات

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بے قائدگیوں کی تحقیقات

لاہور(خبرنگار) نیب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں پائی جانے والی اربوں کی بے ضابطگیوں اور بے قائدگیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہے جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ میں پہلے مرحلہ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیب کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران نے ٹھیکیداروں سے مبینہ طور پرساز باز کر کے کوڑا اٹھانے میں اربوں روپے کی خورد برد کی ہے جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سربراہوں سمیت 100 سے زائد افسران، اہلکار اور ٹھیکیدار ملوث ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں پہلے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس فراڈ کو میگا فراڈ کا درجہ دیا جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ نیب کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سیکنڈل میں کمپنیوں کے سربراہوں سمیت دیگر ذمہداروں کو مرحلہ وار طلبی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں پہلے مرحلہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کے ذمہ داروں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں دیگر اضلاع کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔

سالڈ ویسٹ

مزید : علاقائی