ہلمند ، افغان سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر کے 16ساتھی ہلاک کر دیئے

ہلمند ، افغان سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر کے 16ساتھی ہلاک کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کا بل(آن لائن)افغانستان میں ’اندرونی حملے‘ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر افغان سکیورٹی اہلکار نے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کرکے اپنے 16 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔خیال رہے کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم ہلاک کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا۔حالیہ دنوں میں افغان طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے، داعش بھی افغانستان کے مختلف حصوں میں قدم جمانے میں مصروف ہے، امریکی حکام کا ماننا ہے کہ افغانستان میں داعش کے 600 سے 800 جنگجو موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر صوبہ ننگرہار میں ہیں۔20 جون 2017 کو افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں طالبان نے فائرنگ کرکے 8 افغان سکیورٹی گارڈز کو ہلاک کردیا تھا۔اس سے دو روز قبل بھی افغانستان میں 'اندرونی حملہ' ہوا تھا، 18 جون 2017 کومزار شریف کے فوجی اڈے 'شاہین کیمپ' پر ایک افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 7 امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ 11 جون 2017 کو مشرقی صوبے ننگرہار میں بھی ایک افغان فوجی نے 'اندرونی حملہ کیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

مزید :

علاقائی -