تحریک انصاف کا پولیس مقابلوں پر عدالتی نوٹس کا خیر مقدم ، کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے فواد چودھری کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورمراد سعید کو خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا ، جبکہ شفقت محمود کو پنجاب سمیت تمام اینٹی کرپشن مقدمات سامنے لانے کی ذمہ داری سونپ دی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کراچی میں نئی شمولیت کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی اور دیگر منصوبوں کی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے جبکہ پختونخوا میں پولیس، صحت اور تعلیم سمیت دیگر اصلاحات کے نتائج کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔ کور گروپ نے فواد چودھری کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور مراد سعید کو خیبر پختونخواہ حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔تحریک انصاف نے پولیس مقابلوں پر سپریم کورٹ کے نوٹس کا خیر مقدم اور مقدمات کرتے ہوئے اس کیس میں فریق بننے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔پی ٹی آئی رواں ہفتے حدیبیہ پیپر ملز کی سبھی فائل کرے گی جبکہ چاروں صوبوں میں بھی پارٹی جلدصوبائی ترجمان مقرر کرے گی جو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی زیر نگرانی میڈیا امور دیکھیں گے۔