اعلٰی افسروں کی عدم شرکت ، پنجاب اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد ہی ملتوی ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اعلٰی افسروں کی عدم شرکت ، پنجاب اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد ہی ملتوی ، اپوزیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصووصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعلی افسروں کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی ہوگیا ،محکمہ خوراک معمولی سوال کا جواب بھی نہ دے سکا ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری خوراک کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے احتجاجا واک آؤٹ کیا،ڈپٹی سپیکر شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ اب صرف اجلاس کے دوران ایوان میں پہنچنے والے ارکان اسمبلی کی صرف حاضری لگے گی۔آئندہ اجلاس بروقت شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی،ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے،حنا پرویز بٹ نے کہا لاہور شہر میں کیمیکلز،کھاد اور سرف سے تیار شدہ دودھ کی فروخت کھولے عام جاری ہے۔دودھ کیمیکلز سے بنے ڈرموں میں فروخت ہو رہا ہے۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کی تعریف کی،پنجاب اسمبلی کا ہونے والااجلاس ایک گھنٹہ 45منٹ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کی زیر صدارت شروع ہوا،اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک اور زراعت سے متعلق سوالات کے جواب دیے جانے تھے۔پارلیمانی سیکرٹری خوراک اسد اللہ ارائیں ابھی پہلے سوال کا ہی جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے رکن عارف عباسی نے کہا سیکرٹری خوراک گیلر ی میں موجودنہیں ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا ایڈیشنل سیکرٹری خوراک موجود ہیں سیکرٹری خوراک ایک اہم اجلاس میں شر کت ہونے کی وجہ سے اسمبلی پہنچ نہیں سکے۔جس پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔پی ٹی آئی کے آصف محمود نے کہاوزیر خود تو اسمبلی آنے کی ہمت نہیں کرتے جو آتے ہیں ان کو تو نہ روکا جائے۔بعد ازراں اپوزیشن اراکین نے احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ڈپٹی سپیکر سردار علی گورچانی نے کہا آئندہ جو ممبران ایوان میں آئیں گے صرف ان کی حاضری لگے گی۔ جو ممبران حاضری رجسٹرڈ بند ہونے یا اجلاس ختم ہونے کے بعد آئیں گے ان کی حاضری نہیں لگے۔آئندہ اجلاس بھی بروقت شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔مسلم لیگ ق کی وقاص حسن موکل نے کہاکہ پنجا ب فوڈ اٹھارٹی لاہور میں صرف چھ لیٹر مضرصحت دودھ روزانہ ضائع کرتی ہے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے2015-16میں ددوھ کے صرف957نمونہ جات حاصل کئے ہیں ،فوڈ اتھارٹی بتائے کہ لاہور میں روزانہ کتنا دودھ استعمال ہوتا ہے ،یہ محکمہ کیا جس کے بعد معمولی سوال کا جواب نہیں۔اس سوال کا جواب نہ آنے پر جس پر وقاص موکل نے ایوان کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی جبکہ حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے انہیں روک لیا ، ڈپٹی سپیکرشیر علی گورچانی نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی اچھا کام کررہی ہے ،ممبران وقت پر ایوان میںآئیں، ممبران اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ عوام میں اسمبلی کا اچھا تاثر جائے۔بعدازراں ڈپٹی سپیکر نے تمام سوالات موخر کردیے اور اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

علاقائی -