اسما قتل کیس ، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسما قتل کیس ، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مردان(آئی این پی ) اسما قتل کیس میں گرفتار ملزم محمد نبی نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے ننھی اسما قتل کیس میں گرفتار ملزم نبی کو عدالت میں پیش کیا ،دوران سماعت ملزم نے سینئرسول جج عاصم ریاض کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔جج کے روبرو اعتراف جرم کے بعد عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ سات فروری کو اپنی پریس کانفرنس میں آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین محسود نے کہا تھا کہ مردان میں بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والی بچی اسما ئکا کیس حل کرلیا ہے، ملزم پندرہ سال کا لڑکا ہے جو ہوٹل پر کام کرتا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ مردان کی اسما کا کیس بالکل بلائنڈ تھا،اس میں نہ تو کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج تھیں نہ کوئی گواہ مگر اس کے باوجود کے پی کے پولیس نے اسما قتل کیس پچیس روزمیں حل کیا۔

اسما قتل کیس

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...