علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت

علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒ کی اہلیہ اورڈاکٹر سرفرازنعیمی شہیدؒ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پرمختلف مذہبی وسیاسی اورسماجی شخصیات کاناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت،ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق انجینئر ثروت اعجاز قادی،شاداب رضاقادری کی وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو آمد،علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے ان کی دادی جان کی وفات پر اظہارتعزیت کیا ،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ثروت اعجاز قادری نے مفتی محمدحسین نعیمی کی دینی وملی خدمات ، اسلام کی سربلندی ،ملکی استحکام اوراہل سنت کے حوالے سے ڈاکٹر سرفرار احمد نعیمی شہیدؒ کے عملی کردارکوخراج عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ حسان،سلمان صوفی،رکن پنجاب اسمبلی فقیر محمدڈوگر،سجادہ نشین فیض پورشریف آزاد کشمیر پیر محمدحبیب الرحمان محبوبی،ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن پیر ارشد گردیزی،رہنما تحریک منہاج القرآن علماء کونسل مولانا امداد اللہ نعیمی،مولانا حفیظ اظہر،مہتمم جامعہ اُم رحمت حاجی رحمت علی،نعیمین ایسوسی ایشن ضلع نارووال کے رہنما مولانا عبدالرسول،سید شاہد گردیزی سمیت مختلف مذہبی وسیاسی اورسماجی شخصیات نے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت کیا ،مرحومہ کی بلندی درجات اورلواحقین کے صبرجمیل کی دعاکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...