الیکشن (ن) لیگ کی سیاسی تدفین کا سبب بنے گا ،شاہد صد یق

الیکشن (ن) لیگ کی سیاسی تدفین کا سبب بنے گا ،شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن (ن) لیگ کی سیاسی تدفین کا سبب بنے گا شریف خاندان نے تیس سالہ اقتدار میں دولت سازی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ (ن) لیگ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ بار بار اقتدار میں آنے والوں نے ملک کھوکھلا کر دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ قوم ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کر دے گی۔ نظام زر و ظلم کے پرخچے اڑانے کا وقت قریب ہے۔ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والے آمروں سے بھی بدتر ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سپریم کورٹ جعلی پولیس مقابلوں کی جوڈیشل انکوائری کرائے،ایم کیو ایم مکافات عمل کا شکار ہے،اقتدار ختم ہوتے ہی (ن)لیگ کا حشر بھی ایم کیو ایم جیسا ہو گا۔


انہو ں نے مز ید کہاکہ ن لیگ اور پی پی نے اپنے ادوار میں عوام کو مایوس کیا اب ملک کے عوام ان دونوں پارٹیوں کے کسی نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے ووٹ کی طاقت سے ان مک مکا پارٹیوں کو مسترد کر دیں گے ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے ن لیگ کی حکومت اب آخری سانسیں لے رہی ہے پنجاب کے عوام نے ن لیگ کے بعد پی پی پی کو بھی سیاست سے آوٹ کر دیا ہے۔