عاصمہ جہانگیر پاکستان کی مظلوم خواتین کی ایک مضبوط آواز تھیں، ثمینہ گھرکی

عاصمہ جہانگیر پاکستان کی مظلوم خواتین کی ایک مضبوط آواز تھیں، ثمینہ گھرکی

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے عاصمہ جہانگیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی مظلوم خواتین کی ایک مضبوط آواز تھیں انہوں نے اپنی ساری زندگی انسانی حقوق کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان میں مظلوم خواتین کے لئے ان سے زیادہ کسی اور عورت نے اتناکام نہیں کیا ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہر دور حکومت میں بھی عاصمہ جہانگیر نے انسانیت کی خدمت اور خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے قوانین بنوائے انہوں نے کبھی بھی اپنی زات کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں ہی سوچا اور ان کے لئے کام کیا۔

یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ان کے کام کو سراہا ہے اور وہ بھی انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں انہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے اور خود کو ایک بہترین انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر منوایا ہے ۔اللہ انہیں جنت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر دے ان کا خلاء صدیوں تک بھی پورا نہیں ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...