تنازعہ کشمیرعالمی ضمیر کاامتحان ہے،محمدناصراقبال

تنازعہ کشمیرعالمی ضمیر کاامتحان ہے،محمدناصراقبال

لاہور(لیڈی رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھر ،مرکزی آرگنائزرنازبٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،صدربرطانیہ رانابشارت علی خاں ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیرعالمی ضمیر کاامتحان ہے،اگرعالمی ضمیر زندہ ہوتاتوروزانہ کی بنیادپرکشمیری نوجوان شہید اورشیرخوار بچے یتیم نہ ہوتے۔

بھارت مسلسل کشمیریوں کوزخم لگاتا ہے اور انہیں اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔بھارت ایک سازش کے تحت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے جبکہ ان کی نسل مٹانے کے درپے ہے۔ہزاروں کشمیر ی نوجوان کوبھارت کے خفیہ عقوبت خانوں میں قید کیاگیا ہے جبکہ ان کے ورثاکوان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جاتیں ۔بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ شاید عالمی ضمیر کوبھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ورنہ دنیا میں تنہائی کے ڈر سے مودی کا مائنڈسیٹ تبدیل ہوجاتا ۔بھارت میں جمہوریت اور انسانیت ہے توتحریک آزادی کشمیر کی اسیراورباضمیر قیادت کورہاکرے۔مودی نے جموں وکشمیر میں شیطانیت اوربربریت کی انتہاکردی۔کشمیر میںآزادی کے حامیوں کو جان سے مارنا بھارتی سورماؤں کی مردانگی نہیں درندگی ہے۔ وہ ریاست ہرگزمہذب نہیں ہوسکتی جوبرما،کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں پرہونیوالے بدترین ظلم وستم کے باوجودخاموش ہو۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھر اورنازبٹ نے مزید کہا کہ بھارتی سورماؤں کی بندوق اوران کابارود کشمیری سرفروشوں کوسرنڈر کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔کشمیری شہیدوں کے جنازوں سے تحریک آزادی کے پروانوں کاعزم واستقلال ظاہرہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کافائنل راؤنڈشروع ہوچکا ہے ،بھارتی سورماؤں کے قدم اکھڑرہے ہیں۔بھارت کے انتہاسے زیادہ ظلم ،تشدد اورتعصب نے کشمیریوں کونڈربنادیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں دندناتے بھارت کے آٹھ لاکھ فو جیوں کومختلف دماغی مسائل کاسامنا ہے ،کشمیریوں نے اعصابی جنگ میں بھارت کوشکست دے دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4