یونیورسٹی آ ف ایجوکیشن کے زیر اہتمام کتاب میلہ 27فروری سے شروع ہوگا

یونیورسٹی آ ف ایجوکیشن کے زیر اہتمام کتاب میلہ 27فروری سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آ ف ایجوکیشن لاہو کے زیر اہتمام ادبی و علمی کتاب میلہ جو 27 تا 28 فروری 2018 تک ٹاؤن شپ کیمپس، کالج روڈ میں منعقد ہو رہا ہے اس میں شرکت کے خواہشمند پبلیشرز حضرات کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ 23 فروری2018 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ اسی کتاب میلہ میں نامور ادبی وعلمی شخصیات شرکت کر رہی ہیں علاوہ ازیں معروف اسلامی خطاط سعید احمد بودلہ کے فن پاروں کی نمائش بھی مزکورہ کتاب میلے کے دوران کی جائے گی۔