لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ڈرگ فری کیمپس بنا دیا،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ڈرگ فری کیمپس بنا دیا،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ڈرگ فری کیمپس بنا دیا۔ طالبات کی انسداد منشیات پر کو نسلنگ کر رہے ہیں اور اس موضوع کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری آگاہی پروگرام اور سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپسز کے حوالے سے فوکل پرسنز کے کنونشن میں کیا۔یہ کنونشن لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں لاہور، شیخوپورہ ، قصور، ننکانہ اور پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کی۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب، یاک فین نے محکہ ہائر ایجوکیشن محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، کولمبو اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے یہ کنونشن آرگنائز کیا ۔

تقریب میں منورحسین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن،کولمبو پلان کے ایڈوائزر محمد ایوب، پی ایچ ای سے طاہر بشیر، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر انیس خان اور میزبان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی سے ڈاکٹر حمیرا خان نے اظہار خیال کیا۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے تعلیمی اداروں میں چلائی جانے والی مہم ، منشیات کے خلاف اساتذہ والدین اور سٹوڈنٹس کی تربیت کے بارے میں اگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4