چوہنگ،برائٹ فورسز سکولز کی چھٹی برانچ کی افتتاحی تقریب

چوہنگ،برائٹ فورسز سکولز کی چھٹی برانچ کی افتتاحی تقریب

چوہنگ(نامہ نگار) برائٹ فورسز سکولز کی چھٹی برانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقا د شاداب کالونی برانچ میں ہوا اس تقریب میں چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہﷺڈاکٹر اشرف آصف جلالی،سردار کامل عمر،ڈائریکڑ برائٹ فورسز ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری ،میاں لطیف مرتضائی ، تحریک لبیک ،پریس کلب مانگاو چوہنگ کے تمام میڈیا عہدیداران،تمام پانچوں برانچز کی وائس پرنسپلز،سٹاف ،سٹوڈنٹس ،مقامی علماء کرام اور کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا والہانہ استقبال کیا گیا ، سردار کامل عمر سابقہ MNA نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پے زور دیا اورلڑ کیوں کی تعلیم معاشرے کی تعلیم قرار دیا۔ ڈائریکڑ برائٹ فورسز ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری نے کہا تعلیم کو عام کرنا میرا مشن ہے۔ چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہﷺڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے صدارتی خطبہ میں اپنی تحریک کے اغرا ض و مقاصد بیان کیے اور تعلیم کی افادیت پے روشنی ڈالی اور فرمایاتعلیم یافتہ قوم ترقی یافتہ قوم بنتی ہے تعلیم سے دوری پسماندگی اور بے راہ روی ہے۔

سٹوڈنٹس نے تلاوت قرآن مجید،نعت،ٹیبلوز اور مختلف عنوانات پر خاکہ جات بھی پیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4