کھدائی سے فضائی آلودگی پھیلنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء

کھدائی سے فضائی آلودگی پھیلنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء

لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے صوبائی دارلاحکومت میں جگہ جگہ کھدائی کی وجہ سے فضائی آلودگی پھیلنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔

اورنج لائن ٹرین اور دیگر ترقیایت کاموں کی وجہ سے اکھاذ پچھاڑ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

شہریوں میں الرجی اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے۔لاہور شہر میں مال روڈ،ایوان اقبال،شملہ پہاڑی چوک،لکشمی چوک اور میٹرو ٹرین کے اردگرد کے علاقوں سمیت درجنوں سڑکیں زیر تعمیر ہیں جس کی وجہ سے گرد آلود مٹی نظر آتی ہے۔سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...