حضرت بابا محمد فیاض احمد صدیقی چشتی کی زیر صدارت محفل میلاد مصطفیٰؐ

حضرت بابا محمد فیاض احمد صدیقی چشتی کی زیر صدارت محفل میلاد مصطفیٰؐ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)حضرت بابا محمد فیاض احمد صدیقی چشتی صابری قلندری قادری کی زیر صدارت ماہانہ محفل میلاد مصطفیٰ ؐ نیووسن پورہ سکیم نمبر 2وائی بلاک سٹریٹ نمبر3میں منعقد ہوئی ،محفل پاک کے منتظم اعلیٰ ممتاز سماجی رہنما ملک محمد عارف تھے ،معروف نعت خواں محمد بلال نقشبندی،محمد بلال رضوی یوسفی ،و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔

،مولانا قاری محمد اسلم مجددینے حضور اکرم ؐ کی شان کمالات اور معجرات بیان کئے ،محفل پاک میں درود سلام کثرت سے پڑھا گیا ،محفل پاک میں جید علماء مشائخ اہل علاقہ بابا جی کے صاحبزادگان نے بھی شرکت کی محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔