گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کاہنہ نو میں سپورٹس گالا

گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کاہنہ نو میں سپورٹس گالا

کاہنہ (نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کاہنہ نو میں سپورٹس گالاکاانعقاد کیا گیا ۔کھیلوں کا انعقاد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔کالج کے طلبہ نے 14مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ایونٹس کے فائنل میں 100میٹر دوڑ ،200میٹر دور ،رسہ کشی، سائیکلنگ ،سومو ریس ،سیکسیک ریس وغیرہ جیسے مقابلہ جات شامل تھے۔رسہ کشی میں اول اپوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا مہمانوں اور پروفیسرز کی ٹیم سے دوستانہ مقابلہ ہوا ۔کھیلوں کے اختتام پر جمنا سٹک کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا ۔رانا مبشر اقبال سابق ایم این اے تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔دیگر معزز مہمانوں میں چئیرمین حاجی بشارت ،ملک جاوید اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز محمد زاہد میاں کے علاوہ مختلف کالجز کے پر نسپل اور علاقے کے معززین نے بھر پور شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4