مصطفی محی الدین میموریل کا جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو25 لاکھ کا عطیہ

مصطفی محی الدین میموریل کا جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو25 لاکھ کا عطیہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مصطفی محی الدین سیدمیموریل فنڈ کی جا نب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو25 لاکھ روپے کا عطیہ ۔رقم سے مستحق طلباء کو سکا لر شپس دیے جا ئیں گے۔فنڈ کی ٹرسٹی محترمہ رخشندہ واصف اور محترمہ رافعہ حسین نے عطیہ کی رقم کا چیک گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ ٹرسٹ کے ٹرسٹی ضیاء حیدر رضوی،میاں مصبا الرحمن اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ جی سی یو واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کا اینڈومنٹ فنڈ ہر سال 500کے قریب مستحق طلباء کو سکالر شپ فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر رخشندہ واصف نے یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کوکی کارکردگی اور شفافیت کو بے حد سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4