واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے اراضی کا حصول ، واسا نے 4ارب مانگ لئے

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے اراضی کا حصول ، واسا نے 4ارب مانگ لئے

لاہور (جاوید اقبال ) واسا نے لاہور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی خریدنے کے لئے حکومت پنجاب سے 4 ارب روپے مانگ لیے ہیں ۔یہ اراضی چار مختلف علاقوں میں ریزرو کروائی گئی ہے جوکہ 4ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے اس حوالے سے ایم ڈی زاہد عزیز نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے ذریعے مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واسا نے لاہور میں چھ مقامات پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے لئے4 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے جس کا انتخاب کیا جا چکا ہے جن میں محمود بوٹی ،بابوصابو،شاہدرہ،ملتان روڈشامل ہیں،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ واساء یہ زمین ایکوائر کرنا چاہتا ہے جس کے لئے 4ارب روپے درکار ہیں ۔ زرائع کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی واساء کی ڈیمانڈ حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ فنڈز ملتے ہی زمین کی خریداری شروع کر دی جائے گی اور اس سال کے وست میں پہلے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ٹریٹمنٹ پلانٹس لگنے سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1