ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا دورہ ریلوے سٹیشن،مسائل حل کرنے کی ہدایت

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا دورہ ریلوے سٹیشن،مسائل حل کرنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ پاکستان) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے صبح صبح لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل افسروں کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا ا اچانک دورہ کیا۔ خاص طور پر لاہور ریلوے سٹیشن پر واقع پارکنگ اسٹینڈ کا معائنہ کیا ۔ مسافروں کی سٹیشن پر آمدورفت اور پارکنگ جیسے تمام مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات دیئے۔ علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن کے تمام دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور دفاتر کی بہتری سے متعلق تمام متعلقہ افسروں کواحکامات دیے۔ یاد رہے ریلوے لاہور ڈویژن کو پاکستان ریلوے کی ایک ماڈل ڈویژن بنانے کیلئے ڈی ایس ریلوے لاہور کی زیر قیادت تمام ٹیم متحرک ہو چکی ہے۔مزید براں ڈی ایس ریلوے لاہور نے کہا کہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایت ہر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے لاہورنے مزید کہا کہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر موسم بہار کی مناسبت سے بے شمار پودے لگائے جائیں گے جو کہ خوبصورتی کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنیں گے۔

سفیان ڈوگر

مزید : میٹروپولیٹن 1