بسوں ، ویگنوں کے کرایوں میں اضافہ کی تیاری ، سمری وزیر اعلٰی کو ارسال

بسوں ، ویگنوں کے کرایوں میں اضافہ کی تیاری ، سمری وزیر اعلٰی کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہریوں پر کرایوں میں ا ضافے کا بم گرانے کی تیاری کر لی ہے کرایہ 11 سے 20پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے برھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کے لیے سمری تیار کر کے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی جبکہ اے سی ٹرانسپورٹ کا کرایہ 30 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے برھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضع رہے کہ انٹرسٹی اور لوکل ٹرانسپورٹ مالکان پہلے ہی اپنے طورپر دو ماہ کے دوران تین مرتبہ کرائے بڑھائے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا لیے ہیں تو محکمہ کو سرکاری طور پر کرائے بڑھانے کا خیال آگیا ہے ۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ کم از کم 50 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ بڑھائے 11 پیسے فی کلو میٹر ہمیں قبول نہیں ۔