عوام (ن) لیگ کی اصلیت اچھی طرح جان چکے ہیں،افنان بٹ

عوام (ن) لیگ کی اصلیت اچھی طرح جان چکے ہیں،افنان بٹ

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنماافنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ عوام (ن) لیگ کی اصلیت اچھی طرح سے جان چکے ہیں،قوم ان سے نجات چاہتی ہے ، ، کرپشن کیلئے ملک کی نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو منطقی انجام سے کوئی نہیں بچاسکتا،صرف اپنے حق میں فیصلوں کو انصاف سمجھنے والوں کو قوم کیساتھ ناانصافی کا موقع نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی کرپشن کا خمیازہ پوری ٹیم بھگت رہی ہے، صحت اور تعلیم سمیت اہم ترین شعبوں کے فنڈز وزیراعلیٰ کے نمائشی منصوبے مکمل کرنے پر صرف کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے درباریوں کے بیانات منافقت سے بھرپورہیں،ایک بار پھر اداروں پر الزام تراشی کرتے ہوئے خود ساختہ مقبولیت کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

افنان بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...